24 جولائی 2014 - 13:11
صہیونی جارحیت کے خلاف چین میں بھی مظاہرے

چین نے غزہ پر صیہونی فوج کے حملے جاری رہنے اور فلسطینیوں کےقتل عام پرتشویش ظاہر کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے امور میں چین کے خصوصی ایلچی وو سی نے غزہ سمیت فلسطینی علاقوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتےہوئے ان جنگی جرائم کو جلد از جلد روکنے کا مطالبہ کیا۔ وو سی نے غاصب صیہونیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فورا جنگ بند کریں اور فلسطینی جنگ بندی قبول کرلیں۔ اس چینی عہدیدار نے مزید کہا کہ وہ جنگ بندی ، صیہونیوں کے حملے، اور فلسطینیوں کے جانی نقصان کو روکے جانے کی حمایت کرتے ہیں۔ چین کےخصوصی ایلچی نے کہا کہ صیہونیوں کاحملہ اور بچوں اور عورتوں کا قتل نہ صرف مشرق وسطی کے بحران کے حل میں مددگار نہيں ہوگا بلکہ اس علاقے میں جنگ بھڑکنےکا سبب بنےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲